گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے جاپان کے سفیر کیونینوری ماٹسوڈا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کےامور، ورثہ اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال

0
48

لاہور، جون 25( اے پی پی): پاکستان میں جاپان کے سفیرکیونینوری ماٹسوڈا نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ورثہ اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاحت اور کھیل کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کے ساتھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔جاپانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ سال 2022 میں پاکستان سے 70 سالہ دوستی کی تقریب کے خواہشمند ہیں۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان تقافتی ورثہ کو بہتر طریقے سے محفوظ کرنے پر عمدہ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینے میں گورنر پنجاب کی کوششیں قابل ذکر ہیں اور بہت جلد جاپان سے لوگ مذہبی سیاحت پر پاکستان آنا شروع کر دیں گے۔

وی این  ایس، لاہور