اسلام آباد ، 27جون ( اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہا ہے کہ افغان صدر کی پاکستان آمد عمران خان کے خطے میں امن و استحکام کی کاوشوں اور عزم کا ثبوت ہے۔ افغان صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کے ثمرات سرحد کے دونوں طرف کی عوام کو پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے امن اور استحکام ضروری ہے۔
معاون خصوصی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت نے ہمیشہ افغان بھائیوں کو خوش آمدید کہا ہے۔ہم نے افغانی مہاجرین کو انسانی اور مذہبی جذبے سے ملک میں پناہ دی اور آج بھی کثیر تعداد میں افغان بہن بھائی پاکستان میں مقیم ہیں ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے امید ظاہر کی کہ افغان صدر پاکستان کے امن کی کاوشوں میں حصہ دار بنیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ روڈ میپ سے اور جامع حکمت عملی سے عوام کے مفادات کو فروغ ملے گا۔
وی این ایس، اسلام آباد