برٹش ائیر ویز کی پہلی فلائٹ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر  گئی

301

BAW 261 اسلام آباد،  03  جون  (اے پی پی): برٹش ائیر ویز کی فلائٹ

آج 9:20 پر ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے ۔  پہلی پرواز میں 240 مسافر بوئنگ 787 ڈریم لائز کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے، غلام سرور خان،وفاقی وزیر برائے ہوابازی ،عبدالرزاق داٶد اور ذوالفقار بخاری نے مسافروں کا استقبال کیا۔

 غلام سرور خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ بین الاقوامی ایئر لائن وزیراعظم عمران خان پر بھروسہ کرتے ہوئے پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر رہی ہے اور انہوں نے  پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری اور موجودہ جمہوری حکومت پر اعتماد کیا۔

 غلام سرورخان نے کہا کہ  میں برٹش ہائی کمیشن، برطانوی حکومت اور برٹش ائیرویز انتظامیہ کا مشکور ہوں۔

وی این ایس اسلام آباد