اسلام آباد، 27 جون ( اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ نے وزیر قانون بریسٹر فروغ نسیم کے ہمراہ ملتان ہائیکو رٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے وفد سے ملاقات میں کیا جہاں وکلاء نے وزیر خارجہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں وکلاء برادری کو درپیش مسائل کا پورا ادراک ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری کو ان کے مسائل، ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
وزیر خارجہ نے ملتان ہائیکورٹ بار و ڈسٹرکٹ بار کیلئے الگ الگ چیک بھی دیئے جو عارف کمال نون ایڈوکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل جنوبی پنجاب نے وصول کیے۔
وی این ایس ، اسلام آباد