سکھر میں محکمہ صحت کی جانب سے انسداد پولیو واک کا اہتمام

287

سکھر،13جون(اے پی پی) : سکھر میں محکمہ صحت کی جانب سے انسداد پولیو واک کا اہتمام  کیا گیا۔واک کا مقصد لوگوں میں پولیو سے بچاؤ اور اس سے آگاہی دینا ہے۔

پولیو مہم کا آغاز 17سے20 جون تک جاری رہے گا، جس میں پانچ سال تک کے تین لاکھ انتیس ہزارتین سو بیانوے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ضلع سکھر کے لئے نو سوترانوے (993)موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جوگھر گھر اور مختلف اسپتالوں،اسٹیشنوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

وی این ایس، سکھر