عدالتی خودمختاری کی  بات کرنے والے ، اب عدالتی فیصلوں پر ماتم کے بجائے اسکا احترام کریں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

290

اسلام آباد، 20جون(اے  پی پی ):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ

مریم نواز  صاحبہ آپ نے چند دن پہلے عدالتوں کے خودمختار ہونے کے حوالے سے کافی بات کی ہے۔آج آپ فیصلوں پر ماتم کرنے کی بجائے فیصلوں کا احترام کریں۔

لو ک ورثہ اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے عدالتوں کا احترام ہو گا۔یہ وہ عدالتیں ہیں جو آپ کے تابع نہیں آزادانہ فیصلے کر رہی ہیں۔ ظفرال کے جلسے میں کھڑے ہوکر آستین چڑھا کر کر عدالتوں کے ساتھ کا آپ نے وعدہ کیا تھا۔آج آئینے کے آگے کھڑے ہو کر اپنے ضمیر سے سوال کریں۔

انھوں نے کہا کہ جس ضمانت کو آپ عدالت سے بیماری کا نام لے کر مانگ رہے تھے اسی  کے نام پر  چھ ہفتے آپ ان کو کو ہسپتال نہیں لے کر گئے۔ جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ میاں صاحب کی صحت ٹھیک ہے۔ پاکستان کی جیلوں میں ہر اس قیدی کی ہمیں فکر ہے ، جیسے آپ کو میاں صاحب کی صحت کی۔

انہوں نے کہاعمران خان نے جس طرح قانون کے اطلاق کی ابتدا کی ہے کہ  یہ نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے۔

اے پی پی /ناہید/حامد