قائم مقام عراقی سیکرٹری دفاع کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

187

اسلام آباد 20 جون، (اے پی پی):  قائم مقام سیکرٹری دفاع عراق ،لیفٹیننٹ جنرل (اسٹاف) پائلٹ علی محمدسلیم الاراجی نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ قائم مقام عراقی سیکرٹری دفاع نے ائیر مارشل  عاصم ظہیر، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف سے  ان کے  دفتر  میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

 وی این ایس ، اسلام آباد