قومی اسمبلی :وزارت توانائی کے 6 مطالبات زر  پر کٹوتی کی تحاریک  پیش، بحث جاری

266

اسلام آباد ، 27 جون ( اے پی پی ): وزارت توانائی کے 2 کھرب 52 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ سے زائد مالیت کے 6 مطالبات زر  پر اپوزیشن کیطرف سے 324 کٹوتی کی تحریکیں پیش کی گئی ہیں جن پر  بحث جاری ہے۔

اس دوران  بحث میں حصہ لیتے ہوئے سید نوید قمر نے  کہا کہ ٹیکس اوربجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافےسے صنعت متاثرہوگی۔ برجیس طاہر نے کہا  کہ قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کی جائے۔ نواب یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ بجلی  چوروں   کو سزا دی جائے اور بجلی کی ترسیل کا نظام درست کیا جائے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی کی بڑی وجہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے، قیمتیں بڑھانے سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد