اسلام آباد، جون 19 ( اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صحافتی تنظیموں کی دن رات کاوشوں کو سراہتے ہو ئے ان کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ صحافیوں کی کوششیں رنگ لائی ہیں حکومت صحافیوں کیلئے 8ویں ضمنی ویج بورڈ کا اعلان کررہی جو کہ مکمل مشاورت سے تیار کیا گیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ تحریک انصاف کا نئے پاکستان کی تکمیل کا وعدہ پورا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے سپیشل گریڈ میں 125فیصد اضافے کیساتھ 8500روپے کا اعلان ،5سے 8گریڈ ملازمین کیلئے 5ہزار روپے اضافے کا اعلان بھی کیا۔
اشتہارات میں ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا حصہ 15فیصد ہے۔ اخبارات اور چینل کا اشتہارات میں حصہ 85فیصد ہے۔چیک ایڈوٹائزنگ ایجنسی کے نام بنتا ہے۔آئندہ بجٹ میں میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرینگے، انہوں نے کہا کہ مستقل ویج بورڈ کے اعلان کیلئے باقاعدہ کمیٹی بنائی جائے گی۔ صحافیوں کی ملازمت سکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ وزارت سے ملکر پالیسی تیار کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی تجربہ گاہ بنا رہا،دو سیاسی جماعتوں کی باریاں لگتی رہیں۔عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کرکے عمران خان کو چنا ہے۔عمران خان اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے آج قومی اسمبلی میں حقائق کو مسخ کرکے بیان کیا۔ شہباز شریف نے پارلیمنٹ کو ذاتی تشہیر کا ذریعہ بنایا۔ اپوزیشن کے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے کی تردید کرتی ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔اپوزیشن عمران خان کو اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی۔گیدڑ بھبکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ بجٹ نہیں رکے گا،اسے عوامی نمائندے پاس کرینگے۔ پرامید ہوں کہ اپوزیشن عوام سے اپنا ناطہ نہیں توڑے گی۔غنڈہ گردی سے نہیں، آئینی اور پارلیمانی طریقے سے اپوزیشن ترامیم لائے۔
وی این ایس، اسلام آباد