وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

330

اسلام آباد ، 27 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان وزیراعظم ہاﺅس  میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔

دونوں رہنماﺅں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی جس میں تجارتی، سیاسی، معاشی، سلامتی، امن و مفاہمت، تعلیم و عوامی سطح پر تبادلوں سمیت وسیع تر شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا۔ پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حیسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، وزیر مواصلات مراد سعید اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود شامل تھے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد