اسلام آباد، 28 جون(اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے وزیراعظم کے چیمبر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔
ملاقاتوں کرنے والوں میں اراکین اسمبلی میں محمد افضل خان ڈھانڈلہ ، ملک کرامت علی کھوکھر، چوہدری عاصم نذیر اور طاہر اقبال شامل تھے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔
سورس: وی این ایس ، اسلام آباد