وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر لندن روانہ، دو طرفہ ملاقاتیں ہونگی

316

استنبول،15جون(اے  پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر لندن روانہ ہو گئے  ہیں،لندن روانگی سے قبل استنبول آئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں  نے کہا کہ اس وقت لندن روانگی کیلئے استنبول ائرپورٹ پر موجود ہوں، لندن میں میری دو طرفہ ملاقاتیں ہونگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ لندن میں میری برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ  اور ہوم سیکریٹری ساجد جاوید سے ملاقات ہو گی،اس کے علاوہ ڈیلفٹ ،جس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا ہے ان کے منسٹر انچارج کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔اس کے ساتھ ساتھ برطانوی پارلیمنٹیرینز سے بھی ملاقاتیں ہوں گی جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کرونگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ  ہونے جا رہا ہے،میری خواہش ہے کہ میں وہاں بھی جاؤں اور پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کروں۔

سورس: وی این ایس ، اسلام آباد