ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پر جوش ہوں، نجیب اللہ

972

گلگت، 27 جون (اے پی پی):  واپڈا سے تعلق رکھنے والے قومی سائیکلسٹ نجیب اﷲ نے دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے پہلے مرحلہ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیت کے اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے مجموعی طور پر ایونٹ کے چاروں مرحلوں میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔

اے پی پی  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق بلوچستان سے ہے اور پچھلی مرتبہ انہوں نے ایونٹ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی تاہم اس مرتبہ وہ بھرپور تیاری کے ساتھ آئے ہوئے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ چاروں مرحلوں میں مجموعی طور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے پہلے مرحلہ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کوچز کی بھرپور تربیت سے انہوں نے یہ پہلا مرحلہ عبور کیا ہے تاہم ان کی نظریں ٹائٹل پر مرکوز ہیں۔

واپڈا کے کوچ محمد امین سلہری نے کہا کہ انہوں نے واپڈا کے کھلاڑیوں بھرپور تربیت دی ہے اور آنے والے مرحلوں میں بھی ان کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

 

سورس: وی این ایس گلگت