پاکستان نے انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کی تیاریاں شروع کر دیں

259

انگلینڈ، 14 جون (اے پی پی):پاکستان نے انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کی تیاریاں شروع کر دیں ،پاکستانی ٹیم جمعرات کو مانچسٹر پہنچی اور جمعہ کے روز بھرپور پریکٹس میں حصہ لیا۔ بارش کے باعث پاکستان ٹیم کو انڈور پریکٹس کرنی پڑی۔ قومی ٹیم نے کیچنگ پریکٹس اور فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ شاہینوں کا 16 جون کو مانچسٹر میں انڈیا سے ٹاکرا ہوگا۔ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور انڈیا کے میچ کا بڑی بے تابی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

سورس: وی این ایس لا ہور