اسلام آباد ،5 جون (اے پی پی ) : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عید ایک آپریشنل بیس پر وہاں تعینات عملے کے ساتھ منائی جہاں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے آج عید کے روز ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملے کے ساتھ عید منائی۔ ائیر چیف نے ڈیوٹی پر موجود فضائی اور زمینی عملے کے جذبے اور فرض شناسی کی تعریف کی ،اس موقع پر ائیر چیف نے مادر وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور عید منانے والے افسران اور جوانوں کے عزم کو سراہا ،اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں ملکی فضائی سرحدوں کی بھرپور نگہبانی کی جائے گی ۔
وی این ایس اسلام آباد