ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید کا دوسرا دن ’مسکن‘ میں گزارا۔

243

سیالکوٹ 6 جون (اے پی پی): وزیراعظم کی معاﺅن خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عیدالفطر کے دوسرے دن یہاں مسکن اولڈ ایج ہوم ، ملکے کلاں کے باسیوں کے ساتھ عید منائی۔
ڈاکٹر فردوس اس موقع پر اولڈ ہوم کے باسیوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور کچھ کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلائی۔ مسکن کے باسیوں اور انتظامیہ نے وزیراعظم کے خصوصی معاﺅن کی آمد پر بہت خوشی کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ اداءکیا۔ ڈاکٹر فردوس نے مسکن کے رہائشیوں میں کچھ تحائف بھی تقسیم کئے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت معاشرہ کے نظرانداز اور کمزور طبقوں کا خاص خیال رکھنے کا جذبہ رکھتی ہے۔ ملک بھر میں پناگاہوں کی تعمیر اور احساس پروگرام اس جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔
وی این ایس اسلام آباد