پشاور، 17 جون(اے پی پی): کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ رات دو مختلف کاروائیوں کے دوران کرکٹ میچ پر جوا کھلینے می
مصروف 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں ملزمان قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جوا کھیلنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی ایک لاکھ 52 ہزار روپے،18 عدد موبائل فونز،ٹی وی،دو عدد بک بھی برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
وی این ایس پشاور