بد عنوان لوگوں کے خلاف مزید سخت رویہ ہونا چاہئیے:وفاقی وزیر ریلوے

0
58

اسلام آباد، 18 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف مزید ثبوت بھی سامنے آئیں گے۔ جمعرات کے روز نیب کے ہاتھوں سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان کی گرفتاری پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بد عنوان لوگوں کے ساتھ مزید سخت رویہ اپنانا چاہیے لیکن چونکہ یہ جمہوری ملک ہے تو ہمیں قانون کے مطابق چلنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید  نے مزید کہا کہ  ابھی ایل این جی اسکینڈل میں اور بھی  کئی گرفتاریاں ہوں گی۔

شیخ رشید نے  اس موقع پر کہا کہ  میں کسی کا ترجمان نہیں ہوں لیکن اگر معاملے کو صحیح طریقے سے آگے نہ بڑھایا گیا تو ہوسکتا ہے نیب کیس ہار جائے۔

انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی کو پہلے ہی معلوم تھا کل ان کی گرفتاری ہونی ہے اسی لیے انہوں نے پہلے ہی طے کیا تھا کہ وہ آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔ شاہدخاقان عباسی کوتوآج نیب نےطلب کیاتھاوہ کہاں جارہےتھے ،سپریم کورٹ نےایل این جی کی تمام دستاویزات نیب کودےدی تھیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاس جتنی بھی دستاویزات ہیں عدالت میں جمع کرواچکا ہوں۔ 90 دن میں بڑے بڑےکیسز کے فیصلے ہو جائیں گے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری میرے لیے کوئی نئی خبرنہیں ہے۔ میں نے کہا تھا کہ بہت سےاہم کیسزکے فیصلے ہوں گے۔

شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ ایل این جی کا معاہدہ حکومتوں کے درمیان نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب سلطانی گواہ سامنے آگئے ہیں تو کیس مزید مضبوط ہوگیا ہے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد