دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن  ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان نے  جیت لی

0
65

اسلام آباد، 21جولائی(اے پی پی ):پاک بحریہ کے زیر انتظام دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن  ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقادکراچی میں ہوا۔ چیمپئن شپ میں عقیل خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے مختلف گیٹیگریز میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ترجمان کے مطابق چیمپئن شپ 15 سے 21 جولائی تک جاری رہی۔

وی این ایس، اسلام آباد