سکھرمیں”اپنے بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ“کے عنوان سے ریلی نکالی گئی 

0
115

سکھر02 جولائی(اے پی پی) سکھر میں”اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ“ کے عنوان سے سکھر محکمہ ایجوکیشن پرائمری اور ہائر سیکنڈری کے زیر اہتمام داخلہ مہم2019-20کے سلسلے میں مینارہ روڈ سکھر سے پریس کلب تک اساتذہ کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی ، ریلی میں شامل مختلف تعلیمی درسگاہوں کے اساتذہ نے داخلہ مہم اور تعلیمی آگاہی کے سلسلے میں تحریری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ریلی کی قیادت ڈائریکٹر ایجوکیشن سکھر ،اسسٹنٹ کمشنر سکھر و تعلیمی درسگاہوں کے پرنسپل صاحبان کر رہے تھے۔

شرکاء نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ والدین کو چاہئے کے وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔  سندھ حکومت اور محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی  جا رہی ہے والدین اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سرکاری اسکولز میں داخل کراکے اس سے استفادہ حاصل کریں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ ایجوکیشن پڑھے لکھے معاشرے کے قیام کیلئے تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ۔

وی این ایس،سکھر