سینیٹر فیصل جاوید خان کی زیر صدارت  سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کا اہم  جلاس منعقد

0
71

اسلام آباد،03جولائی (اے پی پی): بدھ کے روز سینیٹر فیصل جاوید خان کی صدارت میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ اور ادبی ورثہ میں معاون خصوصی یرائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پی ٹی وی نے اپنی آمدنی میں 2.5 فیصد اضافہ کیا ہے اور اس میں 300 ملین منافع کا فائدہ ہوا ہے مگر پچھلی ادائیگیوں کے خسارے کی وجہ سے پی ٹی وی مالی بحران کے تحت ہے اور اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جعلی خبروں کے حوالے سے بھی کمیٹی نے پیمرا کی کارکردگی، مناسب قانون سازی پر زور  اور اس کے علاوہ پییمرا ایکٹ میں بعض ضروری ترامیم پر زور دیا۔

کمیٹی کو لوک ورثہ کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئ اور کمیٹی نے ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں پر کتابوں کے اسٹال قائم کرنے کی تجویز کی تعریف کی، اور بہتر کارکردگی کیلئے پی ٹی وی اور لوک ورثہ کے درمیان آپس کے قریبی ربط پر زور دیا۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد