صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے،تمام ادائیگیوں کے بعد میڈیا ملازمین کا معاشی تحفظ یقینی ہونا چاہیے: صمصام بخاری

0
89

لاہور،11 جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا  ہے کہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ میڈیا ہاؤسز کو 60فیصد سے زیادہ واجب الادا   رقوم ادا کی جا چکی ہیں ،پنجاب حکومت باقی رقوم بھی جلد کلیئر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں  نے کہا کہ تمام ادائیگیوں کے بعد میڈیا ملازمین کا معاشی تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔

مستحق صحافیوں کو امدادی چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کیلئے ویلفیئر کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کئے جا رہے ہیں۔ تقریب میں لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 34صحافیوں کو امدادی چیک دیئے گئے۔

 تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر اور صدر لاہور پریس کلب نے بھی شرکت کی۔

سورس : وی این ایس، لاہور