لاہور؛اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹریٹ میں اجلاس

0
76

لاہو،ر17جولائی (اے پی پی):اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اعجاز جعفر نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز جعفر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اوور سیز پاکستانیزکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،اوور سیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حوالے سے ضلع کی سطح سے کوائف اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اوور سیز کے مسائل کے جلد حل کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن سید جاوید اقبال بخاری نے کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے اوور سیز پاکستانیز کمیشن محنت سے کام کر رہا ہے۔

اجلاس میں کمشنراو پی سی، ڈائریکٹر جنرل او پی سی سمیت ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وی این ایس، لاہور