لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں میں جعلی بوتلیں  بنانے والا گروہ پکڑ لیا گیا

0
33

لاہور، 13 جولائی (اے پی پی): وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلسازوں کیخلاف سگیاں پل کے گردونواح اور آمنہ پارک  میں کریک ڈاؤن کیا اور لاہور کے مختلف علاقوں میں جعلی بوتلیں بنانے اور بیچنے والوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے ۔آپریشن اور ویجیلینس ٹیموں نے رات کے اندھیرے میں فیکٹریوں کا سراغ لگا کر کارروائی  کی جن میں 15گیس سلنڈر، 6 فلنگ مشینیں، کیمیکلز،مصنوعی فلیورزاور دیگر مشینری اکھاڑ کر ضبط کر لی گئی ہیں۔

کارروائی  میں معروف انٹرنیشنل برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈاور کولا ڈرنکس بنانے والی 2فیکٹریاں اکھاڑ دیں اور ڈسٹری بیوٹر کو سیل کر دیا گیا ۔35 ہزار لیٹر تیارجعلی بوتلیں 2 ہزار سے زائدخالی بوتلیں، 1200 لیڈز اور بھاری مقدار میں خام مال اورجعلی لیبلز بھی برآمد کرلیے گے  ہیں ۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان  نے کہا کہ جعلی فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج  اور  ایک ملزم کو موقع سے گرفتار بھی  کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مصنوعی فلیورز، کیمیکلز، کھلے رنگوں اورگندے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈڈرنکس لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے  تیار کی جا رہی تھیں جو  کہ کینسر اور السر جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔

وی این ایس، لاہور