محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

0
250

اسلام آباد،  09جولائی (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد  ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ژوب اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

آج گرم ترین مقامات،سبی 48، دادو 47، جیکب آباد اور سکھر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت  ریکارڈ کیاگیا۔

وی این ایس اسلام آباد