محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

0
21

اسلام آباد،12  جولائی  (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ  24  گھنٹوں کے دوران مردان،کوہاٹ،ہزارہ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ،  لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں  تیزہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش  ہوئی۔

وی این ایس اسلام آباد