مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے رائیس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

0
78

اسلام آباد،   جولائی   11 (اے  پی پی ) : مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے رائیس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے آج رائیس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین صفدر میکری  وزارت  تجارت  میں  ملاقات کی ۔

اس  موقع  پر  وفد پر  بات کرتے ہوئے  مشیر تجارت کا کہنا تھا  کہ   قطر اور ایران کی منڈیوں میں چاول کی برآمدات سے فائدہ اٹھایا جائے اور  اگلے 5 سالوں تک چاول کی برآمدات کو 2 ارب ڈالر سے 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔

عبدالرزاق داود نے کہا   کہ چاول کی برآمدات کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے جامع حکمت عملی بنائیں گے جس کے  لیے  موجودہ منڈیوں میں برآمدات کو بڑھانا، نئی منڈیوں کی تلاش اور عالمی معیار کے مطابق چاول کو تیار کرنا ہوگا ۔

مشیر تجارت نے کہا   کہ قطر نے پاکستانی چاول کی درآمدات پر سے عائد پابندی ختم کرکے چاول کی درآمدات کی اجازت دی ہے اور   چین اور انڈونیشیا میں اضافی مارکیٹ رسائی سے چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے  جبکہ  ایران نے بھی پاکستان سے 5 لاکھ ٹن چاول کی درآمدات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ ان تمام  اقدامات سےچاول  کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

وفد نے اس  موقع پر  حکومت کی پالیسیوں  اور  تعاون کے لیے شکریہ  ادا کیا اور  قطر  کی  جانب سے پاکستانی چاول کی درآمدات پر سے عائد پابندی ختم کرنے   کے اقدام کو سراہا ۔

 سورس:  وی این ایس، اسلام آباد