مشیر تجارت  کی افغان وفد سے ملاقات

228

اسلام آباد،  12 جولائی (اے پی پی): مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے افغان ٹیکنیکل ٹیم کے وفد نے  جمعہ  کے روز ملاقات کی ہے ، ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کے وفد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

 وفد میں تجارت، فنانس، کسٹم، توانائی سمیت دیگر شعبوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

وی این ایس، اسلام آباد