ملک کو  عارضی مشکلات سے نکلنے کیلئے پوری قوم کو اٹھنا ہوگا: اسد قیصر

0
72

صوابی،18جولائی(اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ ملک کو  عارضی مشکلات سے نکلنے کیلئے پوری قوم کو اٹھنا ہوگا، صرف ایک ہو کر ہی  پاکستان کو مشکل وقت سے نکالا جا سکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا ملک ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے،معاشی بحران عارضی ہے جلد قابو پا لیا جائے گا۔حکومت اس بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے کام کر رہے ہیں،کسانوں کا استحصال ہو ! کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری پاکستان کو روشنی اورکامیابی کی طرف  لیکرجارہی ہے۔ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت دن رات کام کررہی ہے،موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد