وزیر اعظم عمران خان تین  روزہ  دورہ  پر  واشنگٹن پہنچ گئے

301

اسلام آباد، 21جولائی(اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان تین  روزہ  دورہ  پر  واشنگٹن پہنچ گئے ہیں ،واشنگٹن پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اے  پی پی /حمزہ/حامد

سورس: وی این ایس، اسلام آباد