وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ

0
163

 اسلام آباد 09جولائی(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے۔

روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کا ایک غیر معمولی اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ ہو رہا ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ دولت مشترکہ کے اس اجلاس کی دعوت مجھے برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے دی تھی  ۔  کامن ویلتھ کے 54 ممبران ممالک ہیں اور للہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اس میں نمائندگی ملی ہے، پاکستان اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کامن ویلتھ کے اس اجلاس میں شرکت سے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کا موقع  ملے گا اور اس اجلاس میں 2018 میں طے کئے گئے اہداف پر ،پیش رفت کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے مفصل رپورٹ بھی پیش کرونگا۔

وی این ایس اسلام آباد