وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور پال جونز کی ملاقات

0
36

اسلام آباد،12جولائی(اے پی پی ):پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے  ناظم الامور پال جونز نے آج  وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقات میں  وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ ء امریکہ، پاک امریکہ تعلقات ، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

اس موقع  پر مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء امریکہ سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے،انھوں نے کہا کہ پاکستان “افغان امن عمل” میں مشترکہ زمہ داری کے تحت اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

ملاقات میں  افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے،  دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور خطے میں مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لیے باہمی تعاون کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد