وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکریٹریٹ میں اجلاس

0
77

لاہور، 11 جولائی (اے پی پی): وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکریٹریٹ میں اجلاس  منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ میں امن عامہ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، تجاوزات اور بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے اہم امورکا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی پنجاب عارف نواز اور متعلقہ افسران نے  بریفنگ دی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ محرم کی آمد کے پیش نظر امن کمیٹیوں پر نظر ثانی کر کے مکمل فعال بنایا جائے  اور ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مقامی تاجر تنظیموں، معززین اور سول سوسائٹی سے قریبی رابطہ رکھے۔انہوں نے ہدایت کی کہ  سڑکوں اور گلیوں کو تنگ کرنے والے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،  ہر قسم کی ہوائی فائرنگ، ممنوعہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔

 انہوں نے  مزید کہا کہ صوبہ بھر کا ریونیو سٹاف اپنے علاقے میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے لیے موثر اقدامات کرے۔

سورس : وی این ایس، لاہور