وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت محکمہ پبلک پراسیکیوشن کی سہہ ماہی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

0
127

لاہور، جولائی 12(اے پی پی): وزیر قانون وبلدیات پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس  میں محکمہ پبلک پراسیکیوشن کی سہہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

راجہ بشارت نے اجلاس کو ہدایت دی کہ ہائی پروفائل اورسنگین جرائم میں سزا دلانے کی شرح تسلی بخش نہیں ، اسے بہتر کیا جائے . انھوں نے کہا کہ پراسیکیوٹرز وقوعہ کے فوری بعد تفتیشی عمل میں پولیس کے ساتھ معاونت کرنا شروع کردیا کریں۔ پراسیکیوشن کے حوالے سے پنجاب فارنزک لیب کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ انھوں نے کہا کہ ڈی جی خان، لیہ، نارووال اور سیالکوٹ کے دفاتر جلد مکمل کر کے باقی اضلاع میں بھی کام شروع کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پراسیکیوشن قوانین کو مزید موثر بنانے کے لیے ضروری ترامیم کا مسودہ تیار کیا جائے۔ پراسیکیوٹرز کے لیے ریفریشر کورسز اور جدید تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے.

صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوھدری ظہیرالدین، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور متعلقہ افسران نے  بھی اجلاس میں  شرکت کی ۔

سورس: وی این ایس، لاہور