وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی سب کمیٹی کا اجلاس

0
54

لاہور، 11 جولائی (اے پی پی): وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت نو ہزار فائل ہولڈرز کو پلاٹ دینے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ 330کنال رقبے پر ایل ڈی اے سٹی کا مین پارک فوری طور پر ڈویلپ کیا جائے اورفائلیں خریدنے والے افراد کو بلاتاخیر پلاٹ دینا اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ سکیم کے لیے براہ راست زمین دینے والے اراضی مالکان کے مفادات کا بہتر تحفظ کیاجائے ۔مالکان کو اراضی کے عوض31فیصد رہائشی پلاٹ دیئے جائیں اور مالکان اراضی سے ترقیاتی اخراجات بھی نصف وصول کئے جائیں۔

ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان‘ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی فہد انیس اور دیگر متعلقہ حکام اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز عمران علی بھٹی،میاں طاہر جاوید،عبد الرشید اور الطاف ملک بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وی این ایس لاہور