پاکستان میں میڈیا مکمل آزاد ہے ، موجودہ حکومت میں سنسر شپ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: شاہ محمود قریشی

313

لندن، 11جولائی(اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے کہ  موجودہ دورہ حکومت میں  میڈیا سمیت  تمام ادارے  آزاد ہیں ، فی زمانہ سنسر شپ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انھوں نے کہا کہ آج پاکستان میں سوشل میڈیا متحرک  اور آزاد ہے،آپ کچھ چھپا ہی نہیں سکتے ،حقیقت سامنے آ جاتی ہے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں 89 چینلز ہیں جہاں اینکرز آزادانہ اپنا نقظہ ء نظر پیش کرتے ہیں،پارلیمنٹ موجود ہے جبکہ  آزاد عدلیہ بھی موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج پاکستان میں سی پی این ای ، اے پی این ایس اور نیوز پیپر کونسل جیسے ادارے ہیں جو جنرلسٹس کو اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرتے ہیں،میں آزادی صحافت کا کل بھی قائل تھا آج بھی ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے اندر بھی اپوزیشن اپنا نقظہ ء نظر کھل کر بیان کر رہی ہے پارلیمنٹ کے باہر بھی جلسے ہو رہے ہیں اور کھلم کھلا تنقید ہوتی ہے اور ہم سنتے ہیں اور ہم میں تنقید سننے کا حوصلہ ہے۔

سورس: وی این ایس ، اسلام آباد