پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں مصیبت زدہ خاندانوں کو ریلیف پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے:صوبائی وزیر اکبر ایوب

0
51

ہری پور، 04جولائی(اے پی پی ): صوبائی وزیر اکبر ایوب نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں مصیبت زدہ خاندانوں کو ریلیف پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،  تربیلا جھیل کا واقعے ایک  دردناک سانحہ ہے۔

تربیلا جھیل میں کشتی ڈوبنے کی جگہ کےدورہ ہ  کے موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا  کہ اس سانحہ میں  جتنے بھی خاندانوں کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے ان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ان کے اس نقصان کو پورا تو نہیں کیا جا سکتا تھالیکن ان کی امداد کے لیے میں صوبائی اور وفاقی سطح پر آواز بلند کروں گا۔

اکبر ایوب خان نے ضلعی انتظامیہ کی بھی تعریف کی جنھوں نے بروقت کاروائی کرکے لوگوں کی جانیں بچائیں ۔صوبائی وزیر مواصلات نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کہ آئندہ کے لیے ایک خاص حکمتِ عملی بنائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے دردناک واقعات سے بچا جا سکے۔

 

سورس: وی این  ایس ، پشاور