پشاور؛ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ، گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے پر 15 افراد گرفتار کرلیے

0
42

پشاور،01جولائی(اے پی پی ):: ضلعی انتظامیہ نے رنگ روڈ اور کارخانو مارکیٹ کے قریب  سڑکوں پر گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے پر 15 افراد گرفتار کرلیے۔

اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے 15 افراد کو غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے پر گرفتار کیا جو رنگ روڈ اور جمرود روڈ پر گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کر رہے تھے۔ ان گرفتار شدہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وی این ایس، پشاور