پشاور: ضلعی انتظامیہ  کا شہر کے نواحی علاقے میں عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا

0
106

اسلام آباد، 10 جولائی ( اے پی پی): ضلعی انتظامیہ پشاور  نے شہر کے نواحی علاقے میں عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کہتے ہیں کہ عوامی شکایات کا فوری حل اولین ترجیحات میں سے ہے۔

  پشاور کے علاقے ریگی میں کھلی کچہری میں وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر، ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب، اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان،ضلعی انتظامیہ اور حکومتی محکمہ جات کے افسران سمیت علاقہ مشران، عوامی نمائندگان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جس میں عوام نے اپنی شکایات جیسے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، کم گیس پریشر اور یونیورسٹی میں سٹاف کی بھرتی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے عوامی شکایات پر افسران کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔

وی این ایس، پشاور