پنجاب کے سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، پنجاب میں 8شہروں میں نئی ٹورسٹ سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

0
120

لاہور،3 جولائی (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب میں مذہبی اور ہیرٹیج ٹورازم کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔پنجاب میں 8شہروں میں نئی ٹورسٹ سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گاسیاحتی مقامات پرسیاحوں کی رہائش کیلئے فائبر گلاس اور سٹیل کے ریڈی میڈ کمرے بنانے کی تجویز پر غورکیا جارہا ہے۔ہرن مینار پر سیاحوں کیلئے سہولتوں کا معیار بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا پنجاب میں ڈیزٹ ٹورازم کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان اوربہاولپور میں سیاحوں کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی اورجہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں میں روہتاس فورٹ پارک وے بنایا جائے گا۔چولستان اورتھل میں کیمپنگ سائٹس ڈویلپ کی جائیں گی کوہ سلیمان کے علاقے میں پارک وے کا پراجیکٹ بھی لایا جائے گا۔ کالاباغ اورنمل جھیل میں ٹورازم کے لئے ریزارٹس ڈویلپ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وادی سون میں اوچھالی جھیل کے علاقے میں ایکوٹورازم کے پوٹینشل کو استعمال کیا جائے گا اٹک خورد دریائے سندھ کے ساتھ ٹورازم سائٹ ڈویلپ کی جائے گی۔ سیاحت کے فروغ کیلئے ویب سائٹ اورسوشل میڈیا کا بھر پور استعما ل کیا جائے۔ٹورازم سے ترقی اورخوشحالی کے نئے باب کھلیں گےپتریاٹہ میں کیبل کار کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کوٹلی ستیاں میں پارک وے پراجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔ دھرابی جھیل پر ریزارٹ ڈویلپ کرنے سے سیاحت کوفروغ حاصل ہوگا۔کھابے کی لیک میں برڈ راچنگ اوردیگر سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ کلر کہار،لال سونرا،چھانگامانگا،کوٹ مٹھن،فورٹ منرواورجلو میں ٹی ڈی سی پی ریسٹ ہاؤس میں سیاحوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔عالمی بینک پنجاب ٹورازم فار اکنامک گورتھ پراجیکٹ کیلئے 50ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل،چیئرمین پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس یعقوب طاہر اظہار،سیکرٹری سیاحت،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

سورس: وی این ایس، لاہور