کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کارروائی ؛ لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

0
129

 

پشاور، 18جولائی(اے پی پی): پشاور و پنجاب   دہشت گردی کا شکار ہونے سے بچ گئے، کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ سی سی پی او پشاور کریم خان کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ وکارتوس پشاور اور بعدازاں پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر انہوں نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے متنی کوہاٹ روڈ پر ایک مشکوک رکشہ کو روکا جسکی تلاشی لینے پر اس سے چار عدد کلاشنکوف،ایک عدد بارہ بور بندوق ،دو عدد 44بور،دو عدد تیس بور اور 12ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سورس: وی این ایس، پشاور