اچھے عمل پر اداروں پر تنقید کے بجائے انکی کارکردگی پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

291

اسلام آباد، جولائی 03 ( اے پی پی): معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ بڑا شخص بڑا کام بڑی گاڑی میں ہی کرسکتا ہے۔منشیات استعمال کرنیوالوں کے سہولت کاروں کو پہلے گرفتار ہونا چاہیے۔

 انہون نے کہا کہ عوام توقع کررہے تھے کہ ن لیگ رانا ثناء اللہ سے لا تعلقی کا اظہار کریگی۔افسران نے طاقتور شخص کو روک کر ملک اور دھرتی سے وفاداری نبھائی۔اچھے عمل پر اداروں پر تنقید کے بجائے انکی کارکردگی پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کے سیاسی انتقام کے بیانیے کو مسترد کرتی ہوں۔افسران نے جان پر کھیل کر مافیا کے خلاف کارروائی کی،  ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں پنجاب پولیس کو سیاست زدہ کردیا۔کس کو نہیں پتہ کہ رانا ثناء اللہ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کیا کردار تھا۔کس کو نہیں پتہ کہ رانا ثناء اللہ کے کالعدم تنظیم سے کیا رابطے تھے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا کہ کراچی میں سابق صدر زرداری کی بے نامی جائیدادوں کو کل ایف بی آر نے منجمد کیا۔سینیٹر چودھری تنویر کی 6ہزار کنال بے نامی جائیداد کو بھی منجمد کیا گیا۔حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی،کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔اب ہر شخص کو قومی خزانے میں ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد