محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

246

اسلام آباد، 22 جولائی  (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ، ژوب، قلات، میرپورخاص، حیدر آباد، ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر  میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم ہزارہ، کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز گرم ترین مقامات  میں سے نوکنڈی میں 47 جبکہ دادو ،سکھر  اور شہید بینظیر آباد  میں45 ڈگری سینٹی گریڈ   درجہ  حرارت  ریکارڈ کیا گیا۔

وی این ایس اسلام آباد