سکھر،19جولائی (اے پی پی): ایس ایس پی موٹر وے سکھر غلام سرور بھیو کا ایس ایس پی آفس میں سکھر کے گڈز ٹرانسپورٹ اور سکھر کے پبلک سروس وہیکل کے عہدیداروں کے ساتھ اجلا س ہوا جس کا مقصد ٹرانسپورٹ کےبارے میں آگاہ کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی گاڑیوں میں نیشنل ہائی وئے سیفٹی آرڈیننس 2000 کے شیڈول 6thکے مطابق مروجہ لوڈ لاد کر اپنی ٹرانسپورٹ کو M9 سمیت نیشنل ہائی وئے پر لائیں گے کیونکہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے نہ صرف شاہراہوں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمزور ٹائروں کی وجہ سے متعدد حادثات ہونے کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹر کو کمزور ٹائروں کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی اور پبلک سروس وہیکل میں سی این جی سلینڈر سے بھی گریز رہنے کا کہا کیونکہ سی این جی سلینڈر انسانی جان کے لئے انتہائی خطرناک ہیں۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
وی این ایس،سکھر