اسلام آباد، 03جولائی (ا ے پی پی ):وزیر اعظم کی معان خصوصی برائے اطلاعات اور نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےسابق صدر آصف علی زرداری کے انٹرویو روکے جانے کے معاملہ پر کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا انٹرویو تین مختلف وجوہات کے بنا پر روکا گیا ہے، نیب میں زیر حراست ملزم پارلیمنٹ میں کیمروں کے ساتھ انٹرویو نہیں دے سکتا،کیمرے پارلیمنٹ میں لانے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔اسپیکر کی اجازت کے بغیر کیمرہ پارلیمنٹ کے اندر بھی نہیں لایا جا سکتا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آصف زرداری کا انٹرویو پیمرہ رولز کے مطابق روکا گیا ہے، پارلیمنٹ کےباہر میڈیا سے بات چیت کے لئے جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ یہ انٹرویوپارلیمنٹ کے رولز کے منافی ہے۔
سورس: وی این ایس،اسلام آباد