وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا بازی ڈویژن سے متعلقہ امور کے بارے میں جائزہ اجلاس

300

اسلام آباد ، 15 جولائی (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پیر کو ہوا بازی ڈویژن سے متعلقہ امور کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین، سیکرٹری ہوا بازی شاہ رخ نصرت اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ہوا بازی ڈویژن سے متعلقہ امور خصوصاً ہوائی اڈوں کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالہ سے معاملات پر غور کیا گیا۔

وی  این ایس ، اسلام آباد