وزیرِ اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے سامبا فنانشل گروپ  کے وفد کی ملاقات

392

اسلام آباد، 01جولائی (اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے معروف سامبا فنانشل گروپ  کے وفد کی چیئرمین عمار الخضیری کی سربراہی میں وزیراعظم آفس میں ملاقات ہوئی ،وفد میں چیئرمین سامبا بنک ڈاکٹر شجاعت اور شاہد ستار شامل تھے۔

چیئرمین سامبا فنانشل گروپ کی جانب سے پاکستان میں سامبا گروپ کی کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران  خان  نے  سامبا فنانشل گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کو منافع بخش کاروبار کرنے  کے سلسلے میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت کے استحکام  خصوصا ًکاروباری طبقے کی سہولت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔

 اس موقع پر چیئرمین سامبا فنانشل گروپ  نے کہا کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اور قریبی تعلقات کو دونوں ملکوں کے عوام کے مفادمیں مضبوط معاشی تعلقات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے موجود مواقع اور حکومت کی کاروبارموافق پالیسیوں کی بدولت سعودی سرمایہ کاروں میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،  معاون خصوصی ندیم بابر، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

وی این ایس، اسلام آباد