وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں دے رہے، اگر کسی کو چاہیے تو پلی بارگینگ ہو سکتی ہے : علی محمد خان

154

اسلام آباد ، 12 جولائی ( اے پی پی ): وزیر  مملکت برائے پارلیمانی  امور  علی محمد خان نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ  کسی کو این آر  او نہیں دے رہے، اگر کسی   کو چاہیے تو پلی  بارگینگ ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک لوٹی ہوئی دولت واپس  نہیں کریں گے  تب تک  کرپشن کنگز کی جان نہیں چھوٹے گی۔

اے پی پی  کی  ویڈیو نیوز سروس  کو انٹرویو دیتے ہوئے  علی محمد خان کا کہنا تھا کہ  نظام نہیں عوام اہم ہوتی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  موجودہ نظام  میں بہتری  کی گنجائش  موجود ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ    پرائم منسٹر پبلک افیئرز اینڈ گریوینسز ونگ  قائم کیا گیا  ہے تا کہ  عوام کی شکایات بروقت حل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ شکایت سیل   مختلف شہروں  اور  اوورسیز پاکستانیوں کے  مسائل حل کر رہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  موجودہ بجٹ  کو پاس کرنا جتنا  مشکل تھا اتنا ہی   اہم  تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوشاں ہے کہ  ہر پاکستانی کو   شناختی کارڈ کی بنیاد   پر عزت ملے ۔پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے ایک سوال کہ  جو اب میں  انکا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر میں ترمیم  لانے کی ضرورت ہے ۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف جاری تحریک کے بارے  میں انہوں نے کہا   کہ  صادق سنجرانی  کو ایوان  میں  اعتماد حاصل ہے،  امید ہے کہ وہ عہدے پر قائم رہیں  گے   اور وہ کہیں نہیں جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ چئیر مین سینیٹ کی تبدیلی  سے حکومت کو فرق  نہیں پڑتا   لیکن ایوان کے لیے  وہ ایک قابل  آدمی ہیں ۔

علی محمد خان  نے آگاہ کیا  کہ  حکومت  بزنس سمیت  پاکستان میں برآمدات  کو بڑھانے کے لیے پر عزم ہے ۔ مردان کی 10 ماربل انڈسٹری کے ورکرز کے  ہڑتال کے حوالے سے ایک سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ان سے  ملا ہوں اور انکے مسائل کہ حل کے لئے  ان  سے بات چیت جاری  ہے جلد ہی انکے  مسائل  حل ہو جائیں  گے ۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد