پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ

318

اسلام آباد، 06 جولائی  ( اے پی پی ): پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ،جدّہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے نمائندگان نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا ۔

 کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے رائل سعودی نیول فورسزکے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر اور دیگر آفسران  سے ملاقاتیں کیں  اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران آفیسرز اور جوانوں کے لئے مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کا بھی  انعقاد کیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ  کی جانب سے جاری  بیان  کر مطابق  دورے کے اختتام پرپی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔  پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

 وی این ایس، اسلام آباد