آج کا دن اُن لوگوں کیلئے سبق ہے جنہوں نے بھارت کے بہکاوئے میں آکر بلوچستان میں خون کا بازار گرم کیا بلوچستان میں حالت خراب کرنے والوں کو بھارت نے سبز باغ دیکھائے آج پورا بلوچستان بھارت کیخلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

0
34

کوئٹہ 14 اگست (اے پی پی )آج کا دن اُن لوگوں کیلئے سبق ہے جنہوں نے بھارت کے بہکاوئے میں آکر بلوچستان میں خون کا بازار گرم کیا بلوچستان میں حالت خراب کرنے والوں کو بھارت نے سبز باغ دیکھائے آج پورا بلوچستان بھارت کیخلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔یکجہتی کشمیر کیلئے منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام آج عید اور جشن آزادی کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے منا رہے ہیں صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جلسے میں کسی سیاسی پارٹی کا پرچم نظر نہیں سب ایک پرچم سائے تلے ایک ہیں اُنہوں نے کہا کہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم پر عالم اقوام نے آنکھیں بند کر رکھیں ہیں بھارت میں مسلمانوں سمیت ہند رہے مذاہیب کی اقلیتیں بھی محفوظ نہیں ہیں اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ آج بھارت کے خلاف پورا بلوچستان ایک آواز ہے بھارت نے بلوچستان میں دہشت گردی کا جواز پیدا کیا جس میں کئی سیکورٹی اہلکار اور سویلین شہید ہوگئے آج بھارت کا مکرو چہرہ پوری دنیا میں عیاں ہوچکا ہے یکجہتی جلسے سے صوبائی اسپیکر اسمبلی عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزراءاراکین اسمبلی اپوزیشن رہنماءاور مختلف سیاسی جماعتوں کے صوبائی قائدین نے یکجہتی جلسے سے خطاب کیا۔(وی این ایس کوئٹہ)